کراچی ڈکیتی،مسلح ملزمان شہری سے 8 لاکھ روپے لیکر فرار

کراچی(مائی نیوز)تھانہ سکھن کی حدود میں ڈکیتی مسلح ملزمان شہری سے 8 لاکھ روپیہ لیکر فرار ہوگئے-تفصیلات کے مطابق

تھانہ سکھن کی حدود مہران ہائی وے نانا سندھی ہوٹل کے قریب 3 بائیک سوار مسلح ملزمان نے شہری محمد عامر کو روکا اور اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ روپیہ چھین کر فرار ہوگئے-

متاثرہ شہری محمد عامر کے مطابق وہ تھانہ سکھن کے قریب واقع میزان بینک سے رقم نکلوا کر گھر کی طرف جارہے تھے کہ بائیک سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں