کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران بھارتی پہلوان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ نکل آیا، جس کے باعث بھارتی دستے کو 57 کلوگرام فری اسٹائل کی کیٹیگری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7 کلوگرام زائد پایا گیا۔ اس معاملے پر بھارتی آفیشل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ناقابل قبول ہے اور سوال یہ ہے کہ امان کا وزن اتنا کیسے بڑھ گیا۔ واضح رہے 22 سالہ امان سہراوت دیگر پہلوانوں سے پہلے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 25 اگست کو کروشیا پہنچے تھے۔
