جی میل میں جدید فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

گوگل نے جی میل کے لیے 2 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونں فیچرز شاپنگ سے متعلق ہیں۔ ایک فیچرز پرچیزز ہے جو بنیادی طور پر جی میل میں شامل کیا جانے والا ایک نیا ٹیب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ٹیب میں صارفین اپنی تمام آن لائن خریداری اور ڈیلیوری اپ ڈیٹس کو ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس طرح آپ ایک ہی جگہ اپنی خریداری کے بارے میں جان سکیں گے۔ یہ فیچر دنیا بھر میں جی میل کی موبائل ایپ اور ویب ورژن کے صارفین کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ البتہ یہ واضح نہیں کہ صارفین کو یہ کب تک دستیاب ہوگا۔ دوسرا فیچر پروموشنز ٹیب کے حوالے سے ہے جسے کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین most relevant پروموشنل ای میلز کو اپنی پسند کی ترتیب دے سکیں گے۔ یعنی موسٹ ریسنٹ یا موسٹ relevant آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔ یہ اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔