بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ھارت نے ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں سوریا کمار یادیو47 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31 ، 31 رنز کی اننگ کھلی۔ پاکستان کی جانب سے تین وکٹوں صائم ایوب نے حاصل کیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ فخر زمان نے 17 ، فہیم اشرف نے 11 اور سفیان مقیم نے 10 رنز بنائے ۔ صائم ایوب صفر، محمد حارث تین، سلمان آغا تین، حسن نواز نے 5 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 2 شکار کیے جبکہ کلدیپ یادیو نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں اور بُمراہ نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔