کراچی (سید طلعت عباس) کے علاقے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو شدید زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے سر پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ لگتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔






