باجوڑ (مائی نیوز) تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ڈپٹی امیر قاری امجد عرف مفتی مزاحم کو باجوڑ کے ماموند علاقے میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران ایک دیگر ساتھی سمیت ہلاک کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں قاری امجد اور اس کا قریبی ساتھی مارا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت نے قاری امجد کو 2022 میں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ وہ تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز میں شمار ہوتا تھا اور متعدد دہشت گرد حملوں، بھتہ خوری، اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔






