سندھ میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے موجودہ معاشی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق 16 مارچ سے 31 مارچ تک اسکولز بند رہیں گے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اسکول بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کالج اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہونے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسکولوں میں ڈیجیٹل نگرانی کا نظام دوسری جانب حکومت سندھ کی کابینہ نے اسکولوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کی منظوری بھی دے دی ہے۔  اس کی مدد سے موبائل ایپ اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے طلبہ کی حاضری اور داخلوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا یہ نظام طلبہ کی غیرحاضری اور ڈراپ آؤٹ ریٹ کم کرنے میں مدد دے گا ترجمان کے مطابق یہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم ایک سال کے اندر سندھ کے تمام اسکولوں میں نافذ کیا جائے گا۔