نئی پی ایس ایل ٹیم “پنڈیز” نے اپنا نیا نام “راولپنڈیز” کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ‘پنڈیز’ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے ’راولپنڈیز‘ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کے جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا۔ ٹیم کے نام کی تبدیلی کے بارے میں فرنچائز کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ گزشتہ شب جاری پریس ریلیز میں ٹیم کو ’پنڈیز‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا تھا جبکہ پاکستان سپر لیگ کی جانب سے گزشتہ شب سوشل میڈیا پر ٹیم کو ’راولپنڈیز‘ ہی لکھا گیا تھا۔