پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں آج حیدرآباد کنگزمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز جبکہ حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔






