پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق نسیم شاہ نے بورڈ کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ، بورڈ نے کھلاڑی کے ایڈوائزر کو بھی بلیک لسٹ کر دیا۔ نسیم شاہ نے متنازع ٹوئیٹ کی تھی اور بعد میں اسے ڈیلیٹ کر دیا۔