پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں۔ مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی برائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کے دہلیز پر دیناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ڈکٹیٹر ہیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، وہ تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہوسکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں درجہ حرارت کے حوالے سے خبردار کردیا
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کا فرق معلوم کرنے کا طریقہ کار
- بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا
- دوسرا ٹی20: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015