سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر استاد ظہیر کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا دعوت نامہ

کراچی (طلعت شاہ) ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات پر اینٹی کرپشن کا ایکشن۔ زرائع مائی نیوز کے مطابق اینٹی کرپش کا حکمنامہ گلبرگ کے بلڈنگ انسپکٹر ذیشان احمد کے توسط سے کرپشن کے ایوارڈ یافتہ استاد ظہیر احمد کو بزریعہ حوالہ نمبر :

Insp/DACE/K/2023/555

10 نومبر صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے ارسال کیا گیا۔ واضح رہے کہ عرصہ دراز سے غیر قانونی تعمیرات کے منظم نیٹ ورک میں شامل SBCA ڈسٹرکٹ سینٹرل کا تمام عملہ کرپشن میں ملوث رہا اور بالخصوص ظہیر احمد کی ایم کیو ایم لندن گروپ سے وابستگی کی وجہ سے ان کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ اگر افسران اور عملے کا سروس ریکارڈ چیک کیا جائے تو مختلف ادوار میں یہ عملہ کرپشن اور غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی پر معطل رہا۔ اگر ثبوت کی بات کی جائے تو حال ہی میں جاری ظہیر احمد عرف استاد کہ ویڈیو میں انہوں نے خود اعتراف کیا کہ” کرپشن ہمارے لئے Easy Money ہے” جو کہ اینٹی کرپش اسٹیبلشمنٹ کے لئے کافی ہے۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو صاحب قوانین کے بر خلاف کرپٹ عملے کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات کرنا بھی محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے”؟” ۔گزشتہ حالات و واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا یہ حکمنامہ SBCA ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات کرپشن کے استاد و شاگردوں کے لئے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے جس کا مقابلہ کرنا استاد اچھی طرح جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں