بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں منہدم سرنگ میں پھنسے ہوئے 41 افراد کو 17 دن کی کوششوں کے بعد بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مسکراہٹوں کے ساتھ ریسکیو کیے گئے افراد کا ہیرو کے طور پر خیر مقدم کیا گیا، جب انہیں57 میٹر اسٹیل پائپ کے ذریعے خصوصی طور پر پہیوں سے لیس اسٹریچرز پر نکالا گیا، جہاں ان کے اہل خانہ کی جانب سے گلے لگانے سے قبل ریاستی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ جب یہ خبر پھیل گئی کہ ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ سے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، تو باہر موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ باہر موجود رشتہ داروں نے جشن منایا، جبکہ ملبہ گرنے اور متعدد بار ڈرلنگ مشینوں کے ٹوٹنے سے مزدوروں تک پہنچنے کی امیدوں کو بار بار دھچکا لگا تھا۔ سرنگ میں پھنسنے والے صبیح احمد کے بڑے بھائی نیئر احمد نے بتایا کہ ہم خدا اور ریسکیو اہلکاروں کے شکر گزا ہیں، جنہوں نے بہت محنت کرکے انہیں بچایا۔ ایک اور مزدور کی اہلیہ مسرت جہاں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں، ہمارے پاس وضاحت کے لیے الفاظ نہیں ہیں، مزید کہا کہ صرف میرے خاوند کو نہیں بلکہ ہمیں بھی نئی زندگی ملی ہے، ہم یہ نہیں بھولیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ صبر اور بہادری نے ہر کسی کو متاثر کیا، اسی طرح اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریسیکیو ٹیم کی انتھک کوششوں اور لاکھوں افراد کی دعائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صبر، سخت محنت اور یقین جیت گیا۔ پشکر سنگھ دھامی کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کی صحت ’ٹھیک‘ ہے اور جیسے ہی انہیں نکالا جاتا ہے تو فیلڈ ہسپتال میں طبی ٹیم ان کا معائنہ کرے گی، بچائے گئے کارکن سشیل کمار کی اہلیہ گوریا دیوی نے بتایا کہ جب سے سرنگ منہدم ہوئی، تب سے وہ دعا کر رہی ہیں۔ مزدور بیریندر کشکو کے والد مننی لال کشکو نے بتایا کہ ہم بہت مشکل دور سے گزرے اور بعض اوقات امید بھی کھو دی تھی، لیکن بالآخر خوشی منانے کا وقت آگیا ہے۔ خیال رہے کہ 12 نومبر کو سلکیارا روڈ سرنگ منہدم ہونے کے سبب 41 مزدور پھنس گئے تھے۔ ملبہ گرنے اور ڈرلنگ مشینوں کے بار بار خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں خلل پڑا اور کارروائی سست اور مشکل ہوگئی تھی۔ چیلنجنگ ہمالیائی خطوں کے بارے میں حکومتی انتباہ کے ساتھ امید بھی دم توڑ رہی تھیں، لیکن اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے پیر (27 نومبر) کو اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیا آپ کے علم میں ہے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
- این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
- حکومت کا سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف 2 سے 3 دن میں مقدمات درج کرنے کا اعلان
- امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے حکومتی وفد کی ملاقات، پیٹرولیم لیوی سے متعلق مذاکرات کے لیے ٹیمیں تشکیل
- پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام، 15 دہشتگرد ہلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






