کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔ امیر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔ 86 سالہ امیر کویت کی صحت قابل رشک رہی ہے۔ ان کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015