حکومت کا اسکولوں میں 2 مہینے 9 دن موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیل 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک رہے گی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی طرح پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی۔