سائنس دانوں نے ایک پروٹین دریافت کیا ہے کہ جو جسم میں زومبی خلیوں کی تشکیل کو روکتے ہوئے بڑھاپے کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے کچھ خلیے اپنی معیاد سے زیادہ زندہ رہ جاتے ہیں اور ختم ہونے کے بجائے جسم میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔یہ زومبی خلیے الزائمرز، دل کے بند ہونے اور کچھ اقسام کے کینسر جیسے عمر سے متعلقہ بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق میں جاپان کے محققین کو HKDC1 نامی ایک پروٹین کے متعلق معلوم ہوا ہے جو نقصان زدہ مائٹو کونڈریا (خلیوں کی توانائی کا مرکز) کی بحالی اور لائسوسومز (جو خراب خلیوں کے خراب حصوں کو توڑتے ہیں اور صاف کرتے ہیں) کی مرمت کے لیے اہم ہوتا ہے۔ جب مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز اس طرح کام نہیں کرتے جیسا کہ انہیں کرنا چاہیئے،تب خلیے بھی باقاعدگی سے کام نہیں کرتے اور زومبی بن جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق ایک صحت مند خلیہ بڑھاپے کو دور رکھتا ہے جس کا مطلب ہے HKDC1 کو ہدف بنانے والی ادویات عمر سے متعلقہ بیماریوں کا علاج کر سکتی ہیں۔ آج تک محققین مائیٹوکونڈریا اور لائسوسومز کے فعل کو مکمل طور پر نہیں سمجھے تھے۔ تاہم، ان کو یہ علم تھا کہ فیکٹر ای بی (ٹی ایف ای بی) اس سب میں شامل ہوتا ہے۔ اوساکا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے تحقیق میں دیکھا کہ HKDC1 ٹی ایف ای بی کی مقدار میں اضافے میں مدد دینے اہم ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق HKDC1 کی کم مقدار مائیٹوکونڈریا کے غیر فعال ہنے اور نقصان زدہ لائسوسومز کے جمع ہونے کا سبب ہوسکتا ہے۔ لیکن پروٹین کی مناسب مقدار میں موجودگی مائٹوکونڈریا کے کچرے کو صاف کرنے اور لائسوسومز کو نقصان سے بحالی میں مدد دیتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015