تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے امراض کے خطرات کو نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی غذائی عادات اور صحت کا جائزہ 12 سال تک لیا گیا، اس دوران 2600 افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج پر مشتمل غذا کا استعمال جسمانی چربی میں کمی لاتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ ملتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ غذا بلڈ شوگر کی سطح کو معمول پر رکھتی ہے جس سے ورم میں کمی آتی ہے جبکہ گردوں اور جگر کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ پہلی بار یہ ثابت ہوا ہے کہ نباتاتی غذاؤں سے میٹابولزم کے ساتھ ساتھ جگر اور گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تحقیق میں صحت کیلئے مفید نباتاتی غذا کی شناخت کی گئی اور نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایسی نباتاتی غذائیں نقصان دہ ہوتی ہیں جن کو پراسیس کیا جاتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ سالم اناج، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ چینی اور پراسیس غذاؤں کے محدود استعمال سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہو جاتا ہے، اس طرح کی غذا استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے جبکہ پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بھی کم ذخیرہ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ موٹاپا ذیابیطس کا شکار بنانے والا سب سے بڑا عنصر ہے اور ناقص غذائی عادات سے موٹاپے اور ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
- پاکستان سعودی عرب کا اسٹریٹجک دوست اور شراکت دار ہے: وزیر اعظم
- بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت
- 2024 میں اب تک کون سا اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا؟
- طیارے 30 سے 42 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں سفر کرتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کِٹ کا نام کیا رکھا گیا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015