بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک

بھارتی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ کو غیرفعال کردیا گیا ہے۔بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ پرلکھا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے منسوب ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ غیر فعال کئے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔