بھارتی پنجاب کے شہر فریدکوٹ کے ایک امتحانی مرکز میں نوجوان کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کا روپ دھار کر امتحان دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا جس میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرمجیت کور جیسا لباس اور انداز اپنا کر امتحان دینے پہنچا۔ انگریز سنگھ اس بات سے یقیناً لاعلم تھا کہ وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے اپنی جانب سے پوری تیاری کررکھی تھی لیکن امتحانی مرکز پر عملے نے اسے پکڑ لیا اور پولیس میں فوری شکایت درج کرائی۔ پولس کے مطابق انگریز سنگھ نے اپنی پوری کوشش کی کہ یقین کرلیا جائے کہ وہی پرمجیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنا چاہا لیکن ناکام رہا۔ شاید وہ پولیس کو دھوکا دینے میں کامیاب بھی ہوجاتا لیکن بائیومیٹرک سسٹم سے مار کھا گیا، اس کی انگلیوں کے نشانات بائیو میٹرک ڈیوائس پر حقیقی امیدوار سے میچ نہیں کیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریز سنگھ کو حراست میں لے کر اس سمیت پرمجیت کور کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015