اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایپل اپنا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرانے والا ہے۔ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی، جبکہ عالمی سطح پر یہ تقریباً 2,258 امریکی ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ فون میں 5,000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ آئی فون ایکس فولڈ میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے، جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل اور ایس ایل 3ڈی کیمرہ کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون کی ویڈیو ریکارڈنگ صلاحیت 4K ریزولوشن تک ہوگی۔ ڈیزائن کے اعتبار سے یہ ڈیوائس گلاس فرنٹ اور بیک کے ساتھ اسٹین لیس اسٹیل فریم پر مبنی ہے اور پانی و گرد و غبار سے محفوظ (IP68) بھی ہوگی۔ ڈسپلے میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں ڈولبی وژن، ایچ ڈی آر 10 اور 120 ہرٹز ٹچ سینسنگ شامل ہے۔ دیگر خصوصیات میں ایپل اے14 بایونک چپ سیٹ، فیس آئی ڈی، ڈولبی اٹموس ساؤنڈ، وائی فائی 6 اور بلیوٹوتھ 5.0 شامل ہیں۔ یہ فون اسپیس گرے، سلور، گولڈ اور مڈ نائٹ گرین کلرز میں دستیاب ہوگا۔






