انڈونیشیا خوفناک زلزلے کی ذد میں، ہلاکتیں

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے نے تباہی مچادی۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔