طبی ماہرین کے مطابق پینے کیلئے نیم گرم پانی ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں زیادہ مفید ہے جس سے وزن میں کمی، نزلہ زکام سے نجات اور دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ بات تو سب کے علم میں ہے ہی کہ ڈاکٹرز کے پاس کوئی بھی شکایت لے کر جائیں تو زیادہ تر ایک ہی جملہ ’پانی زیادہ پئیں‘ ضرور بولتے ہیں کیوں کہ پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے۔ نیم گرم پانی ذائقہ نہ ہونے کے باوجود یہ ایک لازوال علاج ہے جو آپ کی متعدد طریقوں سے مدد کرتا ہے، آپ کی جلد سے لے کر مجموعی صحت تک پانی قدرتی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ اس حوالے سے ایک پروگرام میں طبی ماہرین نے بتایا کہ اگر ہم پانی بطور دوا استعمال کریں تو 80 فیصد بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گھونٹ لیں اور بہت آرام اور آہستہ سے پیئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے کیونکہ پانی کم پیاجاتا ہے لیکن یاد رکھیں روزانہ 6 سے آٹھ گلاس پانی ہر انسان کی ضروت ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ پانی کی کمی کا شکار افراد قبض کا شکار ہو سکتے ہیں ایسے افراد اگر مناسب وقت کے ساتھ نہار منہ گرم پانی کا استعمال کریں تو اس سے ایک جانب تو ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور دوسری جانب اس سے قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ یاد رکھیں نیم گرم پانی سے قطعی مراد کھولتا ہوا پانی پینا ہرگز نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ پانی کا درجہ حرارت 54 سے 71 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو۔ اس سے زيادہ گرم پانی منہ میں چھالے بننے کا سبب بن سکتا ہے۔ نیم گرم پانی پیتے ہوئے اس میں اگر وٹامن سی کے لیے اگر تھوڑا لیموں شامل کردیں تو اس سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ ہاضمہ بھی درست ہوگا مگر ایسا کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015