پناہ کی تلاش میں برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجنے کے حکومتی پلان کو دھچکہ پہنچا ہے، دارالامراء نے روانڈا کے ساتھ معاہدے کی توثیق مؤخر کرنے کےحق میں ووٹ دے دیا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سناک کو باغی ارکان کی مخالفت مہنگی پڑ گئی، دارالامرا میں حکمراں جماعت کو روانڈا بل پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے پارلیمان کے ایوان بالا نے وزیر اعظم رشی سناک کے، سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے کے متنازعہ منصوبے کو مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ رشی سناک کی جانب سے اپنے ارکان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس منصوبے کی حمایت کریں لیکن اس کے باوجود پیر کو غیر منتخب ہاؤس آف لارڈز کا تاخیر کے حق میں ووٹ آ گیا، برطانوی وزیر اعظم نے اس منصوبے کو ’عوام کی مرضی‘ قرار دیا تھا۔ روانڈا بل میں تاخیر کی قرارداد 171 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کی گئی، بل میں کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت اس بات کا اطمینان نہ کر لے کہ پناہ کے متلاشیوں کے لیے روانڈا ایک محفوظ ملک ہے تب تک اس منصوبے کو مؤخر کیا جائے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمبر کے پاس اس نام نہاد سیفٹی آف روانڈا (اسائلم اینڈ امیگریشن) بل کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے کا اختیار نہیں ہے، تاہم وہ قانون سازی میں ایک سال تک تاخیر کر سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015