سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست اقدام ہے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی اور سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے اور اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بھی چاہیے۔
 

عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائ گئ، اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہےلیکن انصاف کا تقاضا ہے کہ یہ تحقیقات FIA کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے تاکہ دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی ہو سکے، اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے چاہئیے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 2, 2022