صحافی کو اپنے فرائض ادا کرنے پر دھمکی
رمی چیف، ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، فریڈم نیٹ ورک، ڈائریکٹر جنرل ایف۔ آئی۔ اے سمیت ڈائریکٹر جنرل سی آئی ونگ انٹر سروسز انٹلیجنس (I.S.I) سے تحفظ اور چھان بین کی اپیل۔
کراچی(ایم این پاکستان) شہر قائد میں عرصہ دراز سے صحافت سے وابستہ وائس چیئرمین آل پاکستان جرنلسٹ کونسل و ڈپلومیسی پاکستان کے بانی معروف ہیومن رائٹس جرنلسٹ و سوشل ورکر سید طلعت شاہ کو نا معلوم فون نمبر سے دھمکی آمیز پیغام۔ فون نمبر پرائیویٹ نمبر تھا اور شخص نامعلوم تھا۔ تعارف پوچھنے پر بات کرنے والے شخص نے اپنا دھمکی آمیز پیغام پہنچایا اور سید طلعت شاہ کو صحافتی خدمات انجام دینے سے روکا اور کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آپ نتیجے کے خود زمہ دار ہونگے۔ تحقیقات سے ملوث عناصر کا با آسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ صحافی و سوشل ورکر سید طلعت شاہ نے تشویش کا اظہار کیا اور پاک فوج کی اعلی قیادت باالخصوص کور کمانڈر کراچی سے اس معاملے کی تحقیقات کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments