عمران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتے ہیں مجھ سے سائفر گم گیا ہے: مریم نواز

رہنمامسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سائفر ریاستِ پاکستان کی امانت ہےاور اس میں خیانت کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے،،قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے انہیں نشان عبر بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔#مجھ_سے_سائفر_گم_گیا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2022
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر پکڑجانے کے خوف سے سائفر ہی غائب کردیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتے ہیں مجھ سے سائفرگم گیا۔

ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے #مجھ_سے_سائفر_گم_گیا https://t.co/BNQcPoSjWy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2022