آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں متعدد ملازمتیں اس کے باعث ختم ہو جائیں گی۔ ایسا کب تک ہوتا ہے یہ کہنا تو ممکن نہیں مگر دنیا کا پہلا اے آئی سافٹ وئیر انجینئر تیار کرلیا گیا ہے۔ امریکی کمپنی Cognition نے ڈیوین اے آئی نامی پروگرام تیار کیا ہے۔ یہ پروگرام کسی سافٹ وئیر انجینئر کی طرح کام کرتے ہوئے کمپیوٹر کوڈ تحریر کرنے سمیت اس سے متعلق دیگر تمام کام کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیوین اے آئی آپ کی عام ہدایت کو کسی فعال ویب سائٹ یا سافٹ وئیر میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب تک اس اے آئی پروگرام نے متعدد اے آئی کمپنیوں کے انجینئرنگ انٹرویوز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ فری لانسر کے طور پر حقیقی ملازمتیں بھی کی ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اس پروگرام کو 2294 سافٹ وئیر انجینئرنگ مسائل کے ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف کمپیوٹر مکمل کرنے یا تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ وہ سافٹ وئیر ایپلیکشن کی تیاری اور جاری کرنے کا عمل بھی مکمل کر سکتا ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمنائی جیسے اے آئی پروگرامز میں بھی موجود نہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ ڈیوین اے آئی خودکار طور پر کوڈ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور صارف کی کمانڈ کو مدنظر رکھ کر سافٹ وئیر پروگرام کی تیاری سمیت دیگر کام کرتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015