دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔