وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر قازقستان روانہ ہو گئے، وزیراعظم آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، اور وہاں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔
وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے، جبکہ مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔ وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت بھی اجاگر کریں گے۔
وزیر اعظم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔ سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد خصوصا تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔






