اعظم سواتی کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے اعظم سواتی کی گرفتاری سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ بنانا ری پبلک بنادیا ہے، شرم آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو رات گئے ایف آئی اے سائبر کرائمز کی جانب سے گرفتار کیا گیا ان پر متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔
اعظم سواتی کو سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دے دیا۔