عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔
شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(چہرے) اور دستانے پہنے ہوئے ہاتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔ بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کےکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سے عمران خان کی کال کو ایندھن ملے گا۔






