چینی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لہسن کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنے سے بلڈ شوگر سمیت کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوسکتی ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے پہلے متعدد ممالک کی 29 تحقیقات کا مطالعہ کیا، جس دوران انہوں نے 1600 کے قریب رضاکاروں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے تحقیقات میں لہسن کے استعمال سے رضاکاروں کے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا اور بعد ازاں ایک مختصر دورانیے کی تحقیق بھی کی۔ ماہرین نے 2 ہفتوں پر محدود رضاکاروں پر لہسن کے استعمال کے اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی اور ماہرین نے 18 سال سے زائد العمر افراد کی خدمات حاصل کیں۔ ماہرین نے رضاکاروں کو مختلف گروپس میں تقسیم کرکے انہیں لہسن کو مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کا کہا اور تحقیق سے قبل ان میں بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح بھی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے تحقیق کے اختتام کے بعد بھی تمام رضاکاروں میں بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح ریکارڈ کی اور پھر نتیجہ اخذ کیا۔ ماہرین نے پایا کہ لہسن کے پاؤڈر، تیل اور دیگر اجزا سمیت لہسن کو ایسے ہی پھل اور سبزی کے طور پر مسلسل کھانے سے بلڈ شوگر میں کمی ہوتی ہے جب کہ اس سے خراب کولیسٹرول سمیت اچھے کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ لہسن کے استعمال سے ٹرائی گلیسرائیڈ (triglycerides) کولیسٹرول میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ ٹرائی گلیسرائیڈ دراصل خون میں ہوجانے والی چربی کو کہا جاتا ہے، جس کے اضافے سے متعدد طبی مسائل ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگس اور اینٹی وائرل کیمیل (allicin) پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے سمیت خراب کولیسٹرول کو قابو کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہے، اس لیے لہسن کا استعمال متعدد طبی فوائد پہنچا سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






