تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ دائر درخواست میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
دوسری جانب عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے: سعد رفیق
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔