عمران خان تشدد اورلاٹھی سے اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان تشدد اور لاٹھی سے اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کونااہل قراردیا جاچکا ہے اور یہ تشدد اورلاٹھی سے اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا، تو قانون کے تحت جنگ لڑی اور خلاف فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی بھی عدالتوں کاراستہ اختیار کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کا درس دینے والے کا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے اور عمران خان کے خلاف فیصلہ اتفاق رائے سے آیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار کسی سابق وزیراعظم کوکرپٹ پریکٹس پرنااہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان نے جلاؤ گھیراؤ کیا یہ قوم کو بتانا چاہ رہے ہیں یہ قانون سے بڑے ہیں۔
واضح رہیں گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قراردے دیا تھا۔