تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی درخواست ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے حامد زمان کو دس لاکھ کے مچلکےجمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو رواں ماہ 7 اکتوبر کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔