پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔






