سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر وزیر اعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کی افسوسناک خبر سے دکھ ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو تعزیت بھی پیش کی۔
واضح رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو نیروبی میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے،ارشد شریف کی موقت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ
مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔
 

I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif’s tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022