ارشد شریف کی ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سینئرصحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبلند کرے۔
یہ بھی پرھیں: سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔