اعظم سواتی نے دوران حراست تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ریمانڈ کے دوران جسمانی، جنسی تشد کا نشانہ بنایا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے ۔