اڈیالہ جیل سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کی خوفناک رپورٹ سامنے آگئی، دل دہلا دینے والے حقائق

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اڈیالہ جیل سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جیل میں ایڈز کے مرض میں مبتلا 119 قیدی موجود ہیں۔
انسانی حقوق کمیشن رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کے 5 ہزار 851 قیدیوں کیلئے صرف ایک مرد ڈاکٹر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل میں 2 ہزار 174 قیدیوں کی گنجائش ہے مگر 6 ہزار 98 قیدی موجود ہیں۔ جیل میں گنجائش سے 180 فیصد زیادہ قیدی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیل کے ملازمین کئی کئی برس سے تعینات ہیں جس کے باعث کرپشن کا دور دورہ ہے۔ عملے کی طویل عرصے تعیناتی سے کرپشن کی جڑیں مضبوط ہوئیں۔
اڈیالہ جیل میں ایک اے ایس آئی 28 سال سے تعینات ہے جبکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی تعیناتی کو بھی 10 سال سےزائد عرصہ ہوگیا۔