وزیر خارجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا، وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوان تجارتی روابط میں مزید اضافوں پراتفاق سمیت عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گرین توانائی کے شعبے میں پاکستان میں امریکی سرمائے کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنا چاہتے ہیں۔