عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اگر طاقت استعمال کی تو بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا کہ سیاست کافائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔ جس طرح وزیر قانون سےاستعفیٰ لیاگیا، اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی۔ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا کہ جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔ جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔ راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگراسنےطاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔
جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگراسنےطاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 26, 2022






