رانا ثنا اللہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں: بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھیرے میں ہے، بھاگنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللّٰہ عقل سے کام لے کر اپنے بھاگنے کا بندوبست کریں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے علی امین گنڈاپور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، رانا ثنا اللّٰہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی فکر کی بجائے اپنی فکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟