عمران خان قومی اداروں کو کمزورکرنا چاہتے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان ہرادارے کو بے توقیرکر رہا ہے، عمران خان پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات ہمارے دشمن خوشی منارہے ہیں، عمران نیازی اور بھارت ایک پیج پر ہیں، عمران نیازی اور بھارت کی کوشش تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری عمران خان سے متعلق ٹھنڈے دماغ سے سوچے، معیشت کی بحالی کیلئے موجودہ حکومت دن رات محنت کررہی ہے۔