ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا سے میچ کیلئے قومی ٹیم پرتھ سے سڈنی روانہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے میچ کے لیے قومی اسکواڈ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے سڈنی روانہ ہوگیا۔
گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اب 3 نومبر کو پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے۔
پاکستان کی رسائی کا انحصار گروپ میں مزید اپ سیٹ نتائج پر ہے اور جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ، انڈیا کے چار پوائنٹس ہیں۔
پاکستان کیلئے اپنے دونوں میچز جیتنا لازمی، بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست بھی ضروری ہے۔