یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے ریفرنس پر رولنگ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بطور ممبر قومی اسمبلی و وزیراعظم تھے۔
چیئرمین سینیٹ کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔