اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی اور 15 سال بعد خام تیل کی قیمت میں اتنی کمی دیکھی جارہی ہے۔دوسری جانب اگر عالمی منڈی کے تناسب سے دیکھا جائے تو یکم دسمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 وپے تک فی لیٹر کمی کی جانی چاہیے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پرغورشروع کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکہ؛ قازقستان کے صدر کی پاکستانی قیادت کو تعزیت کے پیغام
- فلسطینی صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال
- مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
- کراچی میں خواتین کیلئے ’پنک بس سروس‘ کا باضابطہ آغاز
- پیاز کے عرق سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا علاج ممکن