نیٹو اتحاد نے جنوبی مشرقی یورپی ملک کوسوو میں امن مشن کے لیے مزید 700 اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسوو میں گزشتہ روز سرب مظاہرین سے جھڑپوں میں نیٹو اتحاد کے امن مشن کے 30 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے، جس کے بعد اتحاد نے مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کوسوو نے یکطرفہ طور پر 2008 میں سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا، اور سربیا اور اس کے اہم اتحادیوں روس اور چین نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کوسوو کو اقوام متحدہ میں رکنیت حاصل کرنے سے روک دیا گیا۔ کوسوو میں رہنے والے سرب بڑی حد تک سربیا کے حامی ہیں، خاص طور پر کوسوو کے شمال میں ان کی اکثریت ہیں۔ کوسوو کے سربوں نے شمالی قصبوں میں گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، جس میں 3.5 فیصد سے بھی کم ٹرن آؤٹ کے باوجود نسلی البانویوں کو مقامی کونسلوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت ملی۔ کوسوور کے وزیر اعظم البن کرتی کی حکومت نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر میئرز کو مقرر کیا ہے، جس کے بعد سرب مظاہرین اور نیٹو امن مشن کے اہلکاروں کے درمیان متعدد بار جھڑپیں ہوئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015