کراچی (طلعت شاہ) کے علاقے یو سی 4 کے علاقہ مکینوں نے عرصہ دراز سے بہتے ہوئے گندگی کے سمندر کو ختم کرنے کے لیے بے شمار شکایات درج کروائی مگر پچھلے کئی برسوں سے ان شکایات پر بلدیاتی اداروں کے نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔ دوسری جانب علاقہ مکین اس گندگی کے سمندر سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا اپنے لخت جگر اور پیاروں کا علاج کرواتے رہے۔ میڈیا رپورٹس اور شکایات پر حکومت سندھ اور متعلقہ محکموں نے نا اہلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نظر انداز کیا اور یوسی 4 اور ملحقہ علاقوں کو گندگی کے سمندر میں چھوڑ دیا۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی اور سوشل ورکر روحیل صدیقی نے عدالت سے رجوع کرنے فیصلہ کیا عدلیہ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ذمہ داران اور بلدیاتی اداروں کے عہدے داران کو شکایات داخل کروا دیں۔ درخواستیں میئر کراچی جناب مرتضی وہاب ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان آفتاب احمد چانڈیو چیف انجینیئر واٹر کارپوریشن، منصور شیخ چیئرمین صدر ٹاؤن، طاہر پرویز یو سی چیئرمین یو سی نمبر چار کو داخل کی تاکہ کیس کرنے پر معزز عدلیہ شہریوں کی صحت اور سہولت کے حوالے سے جائزہ لے کر زمہ داروں کے خلاف باقاعدہ طور ایکشن لے.
