لاہور (31 جولائی 2025, مائی نیوز) – لاہور کے نواحی علاقے شاہ پور کانجراں میں اجتماعی زیادتی کا ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کنزہ زوجہ محمد عباس، عمر 18 سال، اپنے شوہر کے ساتھ 30 جولائی کی شب تقریباً 9:30 بجے کھانے کے بعد سیر کے لیے دریا کے کنارے جا رہی تھی کہ اچانک چار نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
ملزمان نے کنزہ کے کپڑے زبردستی اتار کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوھنگ پولیس، ایس ایچ او اور اے ایس پی چوھنگ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Follow Twitter X @TalatLive






